• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق صوبائی وزیر وایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کا ملک اصغر جوئیہ کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت

Dec 23, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)سابق صوبائی وزیر وایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کا ملک اصغر جوئیہ کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت. تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اہم پی اے ،چیرمین وزیراعلی شکایت سیل محمد جاوید خان دولت زئی, طاہر جانبازسنیر نائب صدر پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ بہاولپور,قیوم اعظم خان سٹی صدد بہاولپور, تیمور ثمین خان سیکرٹری چیرمین شکایت سیل بہاولپور, سلار خان ایڈووکیٹ و دیگر کے ہمراہ محمد صادق جوئیہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ گدپورہ جھا نگی والا جا کر انکے والد اور ملک اصغر جوئیہ ضلعی صدر تحریک انصاف بھاولپور کے سسر کی وفات پر تعزیت، اظہار افسوس، فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی,