• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آر پی او شیر اکبر نے SIP بغدادالجدید کی فارمل انسپکشن کی

Dec 23, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) آر پی او شیر اکبر نے SIP بغدادالجدید کی فارمل انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران تھانہ کے ریکارڈ،رجسٹرز اور کرائم کا معائنہ کیا انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کی پڑتال کی،تھانہ میں موجود رجسٹرہائے کی روزانہ کی بنیاد پر تکمیل کرنے اور تمام ریکارڈ کوآن لائن اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے تھانہ کے افسران و اہلکاران سے بھی میٹنگ کی،میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔ انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔خواتین کو لیڈیز پولیس آفیسرز ڈیل کریں،تھانہ کا ماحول ایسا ہونا چاہیے کہ متاثرین یہاں آ کر خود کو محفوظ سمجھیں۔آر پی او نے مزید کہا کہ ہمارے بنیادی مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سفارش سے ہونے والے ناجائز کاموں کا خاتمہ کیا جائے۔ پولیس کا شعبہ امن و امان کا ضامن ہے اور کسی بھی مشکل میں عوام پولیس سے ہی امید رکھتی ہے۔متاثرین انصاف،تحفظ اورمدد کیلئے تھانہ میں ہمارے پاس آتے ہیں،ان کو مایوس نہ ہونے دیں اور اپنے اختیارات کا جائز استعمال کرتے ہوئے انہیں ریلیف دیں۔ عوام کی خدمت اور اپنا فرض احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے محنت اور ایمانداری سے کام کریں۔