بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز لاہورمیں بہترین کارکردگی پر محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے انعامات کی تقسیم کاانعقاد‘ جنوبی پنجاب کے افسران کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز لاہورمیں پنجاب بھرکے لائیوسٹاک افسران کی بہترین کارکردگی پرانہیں انعامات دینے کی ایک تقریب منعقدکی گئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرلائیوسٹاک حسنین بہادردریشک، گیسٹ آف آنر سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نویداحمدشیرازی تھے۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز لاہورمسعود ربانی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹرجنرل ایکسٹیشن ریسرچ اینڈپلاننگ جنوبی پنجاب ڈاکٹرمنصور احمدملک اورڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپورڈویژن ڈاکٹرعامرمحمود،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹرسبطین بھٹی، ڈائریکٹرجی ڈی خان ڈاکٹرتوصیف احمدکو بھی بہترین کارکردگی پر شیلڈز اورانعامات دیئے گئے۔دیگرانعامات حاصل کرنیوالوں میں بہترین کارکردگی کے حامل ڈویژنل ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن، ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسران، سینئروٹرنری آفیسران وی اوز، وی از اوراے آئی ٹی ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔