• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 3-4 گول سے شکست دیدی

Oct 6, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو3-4 گول سے شکست دیدی،آج کے میچ کے مہمان خصوصی میجرمحمود ریاض ڈائریکٹر سپورٹس کے ایلیکٹرک تھے، انکے ہمراہ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی جمیل احمد خان اور سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے چوہدری شبیر احمد تھے.ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کھلاڑی عدنان لڈو شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 3 تا 13 اکتوبر اولمپین حنیف خان/ڈاکٹرجنیدعلی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ھونے والی آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کےچوتھے روزڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے3-4 گول سے جیت لیا. میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا . دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر کئی حملے کئے. میچ کا پہلا کواٹر خاصا سنسنی خیز رہا، دوسرے کواٹر کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے 3-3 گول سکور ہوئے. ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے میچ کا پہلا گول 7ویں منٹ میں اسامہ نے کیا. کھیل کے 12ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ ساؤتح ٹیم کے عدنان لڈو نے فیلڈ گول سکور کرکے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی برتری کا خاتمہ کردیا . جوابی طور پر کھیل کے 12ویں ہی منٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسامہ نے دوبارہ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی اور کھیل کے 14ویں منٹ میں اسامہ نے دوبارہ پینلٹی کارنر پر گول سکور کرکے اس برتری کو مستحکم بنا دیا۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے کھیل کے 15ویں منٹ میں علی رضا نے پینلٹی کارنرپر گول سکور کیا.کھیل کے 30ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عدنان نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی برتری کا خاتمہ کردیا. کھیل کے آخری لمحات میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ ٹیم کے راجہ مرتضیٰ نے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ اس میچ کو سبطین رضا اورعرفان طاہر نے بطور ایمپائرز سپروائز کیا. اصغر بطور ریزرو ایمپائر رہے. اس میچ میں ججز کے فرائض معئد خان، اخلاق، فیضان اور مبین سرانجام دے رہے تھے جبکہ اس شاندار ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پرگلفراز احمد خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہوئے ہیں. انکے ساتھ بطور اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اختر علی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عدنان لڈو شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس میچ کے مہمان خصوصی میجر محمود ریاض ڈائریکٹر سپورٹس کے ایلیکٹرک تھےانکے ہمراہ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی جمیل احمد خان اور سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے چوہدری شبیر احمد تھے. معزز مہمان کی سٹیڈیم آمد پرلیجنڈ اولمپیئن حنیف خان ، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، گلفراز احمد خان سمیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شایان شان استقبال کیا. اس موقع پرمعزز مہمان خصوصی کو گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف بھی کرایا گیا. میچ کے بعد اختتامی تقریب میں معزز مہمان خصوصی میجرمحمود ریاض نےڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عدنان لڈو کو انتظامیہ کی جانب سے مین آف دی میچ کیش ایوارڈ بھی دیا. اس موقعہ پر آرگنائزنگ سیکرٹری حیدر حسین، لیجنڈ اولمپین حنیف خان، سمیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے.
ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سیکرٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد ہیں اورڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ساتھ ورلڈ کپ چیمپئن جمیل احمد خان بطور اتالیق سرپرستی کررہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکرٹری حیدر حسین ہیں اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ساتھ لیجنڈ اولمپین و کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن حنیف خان بطور اتالیق منسلک کئے گئے ہیں.پیر کے روز ہونے والا میچ ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین کھیلا جائیگا۔