بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر عقیل نجم ہاشمی نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین اقلیتی ونگ عذرا گلفام مسیح کی قیادت میں ایک مسیحی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں جوید جوئیہ، عظیم عاشق،گلفام، پروین بشیر،جاوید مسیح بھٹی، مشتاق انجم، عرفان مشتاق،پروین اللہ دتہ اور دیگر شامل تھے۔ میئر عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔ عذرا گلفام مسیح نے اپنی کمیونٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے پر میئر عقیل نجم ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔