• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بی ایس سی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ 7ویں سمسٹر کی طالبہ سیدہ اقرا فاطمہ نے ٹیم پاکستان کی نمائندگی کی

Dec 24, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بی ایس سی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ 7ویں سمسٹر کی طالبہ سیدہ اقرا فاطمہ نے ٹیم پاکستان کی نمائندگی کی اور Huawei ICT مقابلہ مڈل ایسٹ 2021 میں پہلا انعام حاصل کیا۔ مقابلے کا فائنل راؤنڈ سعودی عرب میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب اور پر و وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے طالبہ سیدہ اقرا فاطمہ کو مبارکباد دی۔