• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش برس پڑی، موسم مزید سرد ہو گیا

Dec 27, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ۔ بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔

سکیم 33 گلزار ہجری ، سہرات گوٹھ ، ایم اے جناح روڈ ، صدر ، بلدیہ ٹاؤن ، سائٹ ایریا ، آئی آئی چندریگر روڈ ، مزار قائد ، جمشید روڈ ، لسبیلہ ، طارق روڈ ، گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ ، بہادر آباد ، سٹیڈیم روڈ ،شارع فیصل میں ابر کرم برسا۔

سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد میں بھی بارش ہوئی ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو بارش میں برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے ۔