اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا،حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں.