لودھراں (نمائندہ خصوصی) لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں آوارہ کتوں نے خواتین اور بوں سمیت 15 افراد کو نوچ کر زخمی کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحصیل کہروڑ پکا میں کتوں نے 4 بچوں اور دو خواتین سمیت 15 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا ۔ ایم ایس کہروڑ پکا ہسپتال کے مطابق زخمی افراد میں سے 5 کو ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ 10 افراد کو ویکسین آج لگائی جائے گی ۔
دوسری جانب آوارہ کتوں کی گلیوں میں بھرمار سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں