لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ رانا شمیم کے صاحبزادے نے خود نجی ٹی وی پر تسلیم کیا کہ ان کے والد ن لیگ وکلاء ونگ کے عہدیدار ہیں ۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ پر حملہ کیا ، رانا شمیم کا بیان حلفی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا ، یہ بڑا انکشاف ہے ، انہیں وجوہات کی بناء پر انہیں گارڈ فادر کہا جاتا ہے ، رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا ۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطاعات فواد چودھری بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہہ چکے ہیں کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا،حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔اب نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں.
رانا شمیم کے بیٹے نے تسلیم کیا کہ ان کے والد ن لیگ وکلاء ونگ کے عہدیدار ہیں ، فرخ حبیب
