• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ نے طالبان پر اب تک کا بڑا حملہ کردیا، اتنے لوگ مارے گئے کہ افغان امن عمل ہی خطرے میں پڑگیا

Oct 7, 2019

کابل (نمائندہ خصوصی)افغان صوبے باغیس میں امریکی فورسز کا طالبان پر فضائی حملہ ، 42طالبان ہلاک ، 35زخمی ہوگئے ۔

نجی نیوزچینل کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی فورسز کے فضائی حملے میں42طالبان ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستا ن کے صوبے باد غیس میں طالبان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب امریکہ اور طالبان امن معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاتھا ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کابل میں طالبان کے ہاتھوں ایک امریکی فوج کی ہلاکت کا بہانہ بنا کر امن عمل کو معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹرمپ کی جانب سے طالبان کوشدید جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے ۔