اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر پاکستان ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دیے ۔
اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو چیلنج کیا ، درخواست گزار نے کہا کہ میئر کا براہ راست انتخاب اور ڈپٹی میئرز کے عہدے ختم کرنا خلاف قانون ہے ، لوکل گورنمنٹ 2015 کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد میں نیابلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج ، صدر پاکستان ، سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری قانون کو نوٹسز جاری
