• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی سلامتی پالیسی کی منظوری، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پیغام جاری کردیا

Dec 29, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی منظوری پاکستان کی سیکیورٹی میں اہم سنگِ میل ہے، پاک فوج مقاصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کی مضبوطی کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف اجزا کے درمیان باہمی روابط کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ باہمی رابطے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے تھانے کا اچانک دورہ، نسوار کی “چونڈیاں” دیکھ کر برہم
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عالمی صورت حال دیکھتے ہوئے پالیسی تشکیل دی، مسلح افواج پالیسی میں دیے گئے وژن کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔