• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

Dec 29, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں، انتخابی عملے کی تربیتی کتابچے کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تربیت کیلئے استعمال ہونے والے مواد میں بہتری پر غور کیا جائے گا ، شعبہ ٹریننگ کے افسران اور کمیشن کے دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے ،تمام صوبائی الیکشن کمشنر کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔