اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخاب پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات ک مطابق الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہناتھا کہ آر او تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں ، بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کی جائے ، آر او نے پہلی گنتی میں ایک امیدوار کےعلاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے جے آئی، جے یو آئی اور آزاد امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ سنایا ، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔
الیکشن کمیشن کا بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخاب پر دوبارہ گنتی کا حکم
