تفصیلات کے مطابق زیرقیادت ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان خان ایس ایچ او صدر صدر کرم الہی خان ہمراہ نفری پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث و مطلوب بدنام زمانہ ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔
12 اگست 2021 کو صدر کے حدود میں پانچ نامعلوم ملزمان نے ایک گھر سے 77 تولہ سونا اور دیگر گھریلو متفرق سامان بوقت شب چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، اس چوری کی واردات کا مقدمہ فوری طور پر 05 نامعلوم ملزمان کے خلاف صدر تھانہ میں درج رجسٹر ہوا۔
ضلعی پولیس سربراہ کہ ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان خان نے اس کو چیلنج جانتے ہوئے ہمراہ ایس ایچ او صدر کرم الہی و دیگر نفری پولیس جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور شب وروز انتھک محنت سے چوری کی واردات میں ملوث 03 ملزمان کو ٹریس کرنے کے بعد حسب ضابطہ گرفتارکرلیا، چوری کی بڑی واردات میں ملوث ملزمان نقیب اللہ ولد حمیداللہ سکنہ بنوں، گل ول سکنہ بنوں، یوسف سکنہ تاجزائی ضلع لکیمروت کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ جبکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ 44 تولہ سونا اور دیگر گھریلو متفرق سامان بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ بدنام زمانہ ، پیشہ ور اور خطرناک سرغنہ مطلوب ملزم نقیب اللہ جو کہ 2012 میں تھانہ یارک کی حدود میں شاہراہ عام CRBC کینال روڈ پر ڈکیتی کی ایک بڑی واردات سمیت اسلام آباد، کراچی ،پشاور ،ہنگو اور کرک پولیس کو ڈکیتی سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب ہے کو گرفتار کر لیا گیا،سر غنہ ملزم مذکورہ بالا نے 2012 میں تھانہ یارک کی حدود سی آر بی سی کینال روڈ پر مسلحہ 05 افراد کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات سر انجام دی تھی، مسافر بس میں موجود مسافروں سے اسلحہ کی نوک پر 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا تھا،
گرفتار تمام ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ مذکورہ بالا تمام ملزمان نے چوری اور ڈکیتی کی واردات کو سر انجام دینے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
صدر پولیس ڈیرہ کو77تولہ سونا سمیت دیگر متفرق سامان چوری کی واردات اور شاہراہ عام پر مسافر بس کی ڈکیتی میں 35لاکھ روپے لوٹنے کی بڑی وارداتوں میں اہم کامیابی حاصل،بدنام زمانہ 03 گرفتار ملزمان سے اسلحہ سمیت سرقہ شدہ مال برآمد
