ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
تفصیلات کے مطابق زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان خان ہمراہ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون مختیار حسین ہمراہ نفری پولیس نے گزشتہ ماہ ظفر آباد کالونی میں ہونے والے تہرے قتل میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔
مورخہ 2021-10-11 کو ڈیرہ ٹاون کی حدود ظفرآباد کالونی میں تین معصوم بے گناہ افراد کا قتل کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ تھانہ ڈیرہ ٹاون میں درج رجسٹر کی گئی،
ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان خان اور ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون مختیار حسین اور تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور ریکی کی بنیاد پر تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم محمد عثمان ولد سفیراللہ قوم محسود سکنہ لدھا حال ملتان کو ضلع ٹانک سے گرفتار کرلیا۔مرکزی ملزم محمد عثمان سے آلہ قتل پسٹل 9MM بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم نے واردات سرانجام دینے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
ڈیرہ ٹاون پولیس کی اہم کاروائی ،گزشتہ ماہ ظفرآباد کالونی میں تہرے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
