• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم کا گرین پاکستان کا منصوبہ بھی کرپشن کی نظر محکمہ جنگلات کے افسران قاتل نکلے۔

Dec 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)وزیراعظم کا گرین پاکستان کا منصوبہ بھی کرپشن کی نظر محکمہ جنگلات کے افسران قاتل نکلے۔ سرسبز درختوں کا قتِل عام جاری افسران حصہ وصول کرنے تک محدود لیٹرے مال بنانے میں لگ گئے تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران ڈی ایف او لال سوہانرا اعجاز تبسم اور کنزرویٹر بہاولپور ڈویژن گوہر مشتاق کی مبینہ سرپرستی اور آشر باد سے درختوں کا قتِل عام جاری لُٹیرے سرسبز درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے لگے کرپٹ مافیا نے آرے تک لگا لئے زرائع کے مطابق محکمہ کے تمام بلاک آفسر مالا مال،کروڑوں روپے کے اثاثہ جات اور شہانہ اندازِ ذندگی کرپٹ مافیا کو کسی کا کوئی ڈر خوف نہیں لُٹیرے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں۔مافیا نے بیشتر علاقوں میں درختوں کا صفایا کر دیا تاحال عمل جاری ہے ۔عوامی و سماجی حلقے اور محب وطن شہری درختوں کے کھلے عام قتلِ عام پر سراپا احتجاج وزیراعظم پاکستان کرپٹ مافیا کو لگام ڈالنے میں کردار ادا کریں۔اور متعلقہ حکام جنگلات افسران کی کھلے عام کرپشن پر سخت ترین کاروائی کریں۔