بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) سٹوڈنٹس کمیونٹی کلب کی جانب سے 100سے زاہد مستحق بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیاگیاونٹر پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب میئر بہاولپور آفس میں منعقد ہوئی میئر عقیل نجم ہاشمی,. جماعت اہلحدیث بہاولپور کے امیر ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ شفیق احمد ۔ سٹوڈنٹس کمیونٹی کلب کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبد الجبار۔۔ حافظ عبدالمنان. رانا ثنااللہ ودیگر نے بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا ونٹر پیکج میں سردی سے بچا کے لیے جرسی ۔ جرابیں ۔ ٹوپی۔ماسک۔ سٹیشنری ۔ بک لٹ ودیگر اشیا شامل ہیں ۔ اس موقع پرمیئر عقیل نجم ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری زندگی کا بہت بڑا دن ہے کیونکہ میں آج اپنے شہر اور ملک کے مستقبل سے مل رہا ہوں ۔ بچوں آپ نے بڑے خواب دیکھنے ہیں جو بڑے خواب دیکھتا ہے اور اس کی تکمیل کے لیے کوشش کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے ۔کیونکہ آپ لوگوں نے بڑے ہوکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔ یہ ملک ہمارا گھر ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے اس کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہم نے ان قربانیوں کی لاج رکھنی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کا خیال رکھنا ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے میں نے بطور میئر بہاولپور شہر کو سنوارنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔اس موقع پر میئر عقیل نجم ہاشمی بچوں کے درمیان جاکر بیٹھے ان کو پیار کیا جس سے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے میئر عقیل نجم ہاشمی نے ونٹر پیکج کے لیئے 20 ہزار روپے عطیہ بھی کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ شفیق احمد۔ سٹوڈنٹس کمیونٹی کلب کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبد الجبارنے کہا کہ ونٹر پیکج کی تقسیم کا مقصدمستحق بچوں کو سردی سے بچا کے لیئے مدد فراہم کرنا ہے اور معاشرے کی اصلاح کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر حقیقی خوشی نصیب ہوتی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے کہ یہ پھول سے بچے ہمیشہ مسکراتے رہیں اس کے لیئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ایسی تقریبات سرکاری سطح پر بھی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سکندر خان ترین۔ ضیا الرحمن۔ اسامہ ساجد۔ سرفراز۔ وقار ۔ صبغت اللہ۔ احمد طیب ودیگر موجود تھے۔