• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سب کچھ مہنگا ہو رہا ہے لیکن ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا ، سعید غنی

Dec 31, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے روز تماشہ کرتی ہیں، سب کچھ مہنگا ہو رہا ہے مگر ان کے منہ سے ایک لفظ تک نہیں نکلا ۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ایم کیو ایم کتنی شریف ہے ، وزیراعظم نےایم کیوایم والوں کونفیس لوگ کہہ کرسرٹیفکیٹ دےدیا، وسیم اختربتارہےتھےکہ وہ شریف لوگ ہیں، متحدہ کو شرافت کایہ سرٹیفکیٹ کس نے دیا ہے؟ ،نالائق حکومت عوام پرظلم ڈھارہی ہے،حکومت کی منطق سمجھ نہیں آرہی۔
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن سے توقع ہے کہ یہ بجٹ مسترد کردیں گے ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے توقع نہیں کہ ان ظالمانہ فیصلوں کومسترد کریں گے ، چھ ماہ پہلے یہ کچھ اور کہہ رہے تھے اب کچھ اور بول رہے ہیں ۔