• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشر کراچی نے سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

Dec 31, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) کمشنر کراچی نے نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے کی پولیس کارروائی کی مجاز ہے ۔
ادھر پنجاب حکومت بھی وارننگ دے چکی ہے کہ نئے سال کی آمد پر شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں بالکل بھی ملوث نہ ہوں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہہمارا عزم اپنے معاشرے کو ہر طبقے کے لیے محفوظ بنانا ہے، اسلحے کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کرنا غیر قانونی ہے، پبلک مقامات پر ہلڑ بازی، آتش بازی، ون ویلنگ سےزندگی خطرے میں نہ ڈالیں،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، منشیات کا استعمال، سائلنسر نکالنا غیر قانونی ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سمیت کسی غیر قانونی سرگرمی پر قانون فوراً حرکت میں آئے گا، شہری غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر دیں، امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کا ساتھ دیں۔