• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بین کٹنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان شروع کرنے سے پہلے ہی مشورہ دے دیا

Dec 31, 2021

سڈنی (ویب ڈیسک) بین کٹنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو بے فکر ہوکر دورہ پاکستان کا مشورہ دے دیا، کینگروز مارچ میں 3 ٹیسٹ اور 4 وائٹ بال میچز کیلیے پاک سرزمین جائیں گے،34 سالہ کٹنگ آئندہ ماہ پی ایس ایل کھیلنے کیلیے پاکستان آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بار بھی وہاں سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوا، میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی ٹیم بھی بغیر کسی فکرکے پاکستان جائے، وہاں کے لوگ یقینی طور پر انھیں اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔