• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھیمز میں دوسری جنگ عظیم کے 1400 ٹن وزنی بم ، لندن میں سونامی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

Jan 1, 2022

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے دریائے تھیمز میں ایک سمندری جہاز کے ملبے میں 1400 ٹن وزنی دھماکہ خیز مواد موجود ہے جس کو اگر بحفاظت ناکارہ نہ بنایا گیا تو سونامی جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران سنہ 1944 میں رائل برٹش نیوی کا ایک جہاز “ایس ایس رچرڈ منٹگمری” تھیمز میں ڈوب گیا تھا۔ اس جہاز میں 1400 ٹن وزنی دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ جہاز کے ملبے میں ہائی ایکسپلوزو بلاک بسٹر اور کلسٹر بموں کی تعداد 200 جب کہ ایک ہزار پاؤنڈ کے 100 سے زیادہ عام بم موجود ہیں۔

ماہرین کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی کہ 1400 ٹن کے یہ بم لندن میں بڑی تباہی مچا سکتے ہیں جس کے بعد ان بموں کو ناکارہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیمیں جون 2022 میں تھیمز سے بموں کو ناکارہ بنانے کا آپریشن شروع کریں گی جو دو مہینے تک جاری رہے گا۔ اگر اس دوران یہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تو اس سے بڑی تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ خیز مواد سے پانچ میٹر بلند پانی کی لہریں اٹھیں گی جو سونامی جیسی صورت حال پیدا کردیں گی۔