• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احساس راشن پروگرام کے تحت کریانہ سٹور کی ایپ کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

Jan 1, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام کے تحت کریانہ سٹور کی ایپ کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ وہ اپنے دفترمیں احساس راشن پروگرام کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پرسسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید، اے وی پی نیشنل بینک اختر نسیم، ضلع بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور یوٹیلٹی سٹورز کے نمائندہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رجسٹرڈ کیے گئے کریانہ سٹور کے مالک کے بینک اکاؤنٹ نیشنل بینک میں کھولے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کم آمدن والے افراد کو احساس راشن رعایت پروگرام سے سہولت فراہم کرنے میں کردار ادا کریں اور اس سلسلہ میں تمام امور جلد مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر نے بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت غریب خاندان کے ایک فرد کو آٹا، دالیں اور گھی و کوکنگ آئل کی خریداری پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز سے بھی غریب خاندان کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی