• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل کامران کا محکمہ سے ریٹائرڈہونے والے والی بال کے کھلاڑی وٹریفک کانسٹیبل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام،

Jan 1, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل کامران کا محکمہ سے ریٹائرڈہونے والے والی بال کے کھلاڑی وٹریفک کانسٹیبل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام،محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہوتے ہیں،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی اونے کانسٹیبل کوپھولوں کا گلدستہ اوریادگاری شیلڈ بھی دی۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدفیصل کامران نے سٹی ٹریفک پولیس کے دفتر میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے والی بال کے کھلاڑی ٹریفک کانسٹیبل ریاض احمدکے اعزاز میں سادہ پرُوقارالوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ڈی پی اونے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہوتے ہیں،ان پر محکمہ کو فخر اورناز ہوتاہے،پولیس سے ریٹائر ڈہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبرہوتاہے،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کانسٹیبل نے محکمہ پولیس میں 60 سال سروس پوری کی ہے جس کو آج عزت وا حترام سے سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے الوداع کیا جارہاہے جو کسی بھی ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لیے ایک اعزاز ہوتاہے،آپ کے لیے ہمیشہ ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں،پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پولیس ویلفیئر مرکزپررابطہ کرسکتے ہیں،آخر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈی پی اونے پھولوں کا گلدستہ اوریادگاری شیلڈ بھی دی اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔