• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نیوایئرنائٹ کے حوالے سے رات بھر ضلعی پولیس کو لی ڈکرتے ہوئے فیلڈ میں موجود رہے

Jan 1, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نیوایئرنائٹ کے حوالے سے رات بھر ضلعی پولیس کو لی ڈکرتے ہوئے فیلڈ میں موجود رہے، افسران وجوانوں کوناکہ بند ی سمیت دیگر اہم پوائنٹس پر چیک کرتے رہے، پولیس نے ون ویلنگ سمیت سماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے44ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضہ سے2902لیٹرشراب،492لیٹرلہن،04چالوبھٹیاں،1520گرام چرس،داؤپرلگی رقم70ہزار روپے، 07عددپسٹل30بور،01 عددریوالور،پتنگوں سمیت دیگرسامان برآمدکرلیا،مقدمات درج،نیو ایئر نائٹ پر پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تعاون کرنے پر سول سوسائٹی کا کردار لائق تحسین ہے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزداراورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان کی نیو ایئرنائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران رات بھر ضلعی پولیس کولیڈ کرتے ہوئے فیلڈ میں موجودرہے، افسران وجوانوں،ناکہ بندی، پٹرولنگ گاڑیوں،ایلیٹ فورس،ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ،ٹریفک پولیس کوچیک وہدایات دیتے رہے۔ جس کی بدولت قانون شکنی کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بہاول پور پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں سمیت سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 44 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 09 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2902 لیٹر شراب،492 لیٹرلہن اور04 عددچالوبھٹیاں آلات کشید شراب برآمدجبکہ شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے والے ملزم کوبھی گرفتارکرلیا۔قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤپرلگی رقم70ہزار روپے اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1520 گرام چرس برآمدکرلی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے07 عددپسٹل30 بور اور01 عددریوالور32 بور برآمدکرلیا۔ اسی طرح دیگر کارروائیوں میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت04،ون ویلنگ کرنے والے02،تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے02،ساؤنڈسسٹم کے تحت 01جبکہ اینٹی سموکنگ ایکٹ کے تحت10 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی، بہاولپور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے تا کہ ایک ذمہ دار شہری بن کر اس ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار نبھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر امن وامان کے قیام کے لیے پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا۔سول سوسائٹی نے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا،جس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نا ہواجس پر سو ل سوسائٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔