• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کا تھانہ صدر بہاول پوراورمسافرخانہ کا سرپرائز وزٹ،

Jan 1, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کا تھانہ صدر بہاول پوراورمسافرخانہ کا سرپرائز وزٹ،ریکارڈ، حوالات،فرنٹ ڈیسک اورمال خانہ کا ملاحظہ کیا، تھانہ پر آئے ہوئے شہری سے معاملہ دریافت کرکے فوری داد رسی کی ہدایت کی، امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، تھانہ پر آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں،ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پبلک سروس ڈیلوری پالیسی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے دو تھانوں صدربہاول پوراورمسافرخانہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ڈی پی او نے حوالات میں بند افراد کو لسٹ کے مطابق کاونٹر چیک کیا اور کہا کہ غیر قانونی حراست پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ،صفائی ستھرائی اورمال خانہ کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات اور ان کے ملزمان کی گرفتاریوں کو ممکن بناتے ہوئے کو ہر صورت جلدسے جلد مقدمات کویکسو کریں۔ تھانہ پر آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔