بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی نئے سال کے پہلے دن کھلی کچہری،کثیر تعدادمیں شہریوں کی شرکت، مئی 2021ء سے لیکرسال کے آخری دن تک 172 کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا،جس میں 5680 شہریوں نے شرکت کی،جن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا۔شروع دن سے لیکر تعیناتی کے آخری دن تک شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں،شہریوں نے اپنے مسائل حل ہونے پرڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا،ڈی پی اونے سول سوسائٹی اورتمام شہریوں کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلے کونئے سال کے پہلے دن بھی جاری رکھا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی اونے ماہ مئی2021 ء سے لیکرسال کے آخری دن تک 172کھلی کچہریاں لگائیں،جس میں 5680شہریوں نے شرکت کی جن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاگیا۔کھلی کچہری شہریوں کے سامنے انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے جبکہ درخواستوں پر افسران کو دئیے گئے ٹائم میں واپس ڈی پی اوآفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں رپورٹ بھجوانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ اس کے برعکس کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلبی کی گئی۔کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر ان کافالو اپ لے کر درخواستوں پر کی گئی کارروائیوں کے متعلق انہیں آگا ہ بھی کیا۔مزید ایسے شہریوں کی رہنمائی بھی کی گئی جن کی درخواستیں پولیس سے متعلقہ نہ تھیں اورانہیں متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی اونے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے لیکرتعیناتی کے آخری دن تک شہریوں کے مسائل کااولین ترجیح ہے،دوردرازسے آنے والے،معذور،نابینااوربزرگ شہریوں کوترجیح بنیادوں پر سن کے ان کے مسائل کو حل کیا جارہاہے جبکہ کھڑے رہ کر طویل دورانیہ تک کھلی کچہری میں شریک آخری شہری تک سب کی بات کوتفصیل سے سنا اوران کے مسائل کو حل ودادرسی کرتے ہوئے واپسی رپورٹ منگو اکر انہیں آگاہ بھی کیا جارہاہے۔میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ روایتی طریقہ کار کو ختم کرکے سب کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جارہاہے۔ کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈی پی اوکا خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی اونے بہاول پور کے تمام شہریوں،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیا جس کی وجہ سے کھلی کچہری بہاول پورمیں مقبول ایونٹ ہونے کے ساتھ شہریوں کی فوری داد رسی ممکن ہورہی ہے،پولیس کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں کہ لوکل لیول پر معاملات کا حل ہونے سے ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا ہے۔شہریوں کے میرٹ پربروقت انصاف فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی نئے سال کے پہلے دن کھلی کچہری،کثیر تعدادمیں شہریوں کی شرکت
