• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان پیپلزپارٹی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری اور زیرک سیاستدان مرد حر آصف علی زرداری کی رہنمائی میں وطن عزیز کو تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے

Jan 2, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری اور زیرک سیاستدان مرد حر آصف علی زرداری کی رہنمائی میں وطن عزیز کو تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان تنہائیوں کا شکار ہے اور بدترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے نظریاتی سرحدیں بھی کمزور ہوتی جارہی ہیں کیونکہ دفاع اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ برادر ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سیمت دوست ملک چائینہ بھی تناو کا شکار ہیں ایسے حالات میں صرف پیپلزپارٹی کی زیرک قیادت ہی اسے سنبھالا دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اور سی پیک کے بانی مرد حر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کسی بھی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان عظیم الشان منصوبوں کو تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری قوم کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں اور وہی اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور عظیم ماں شہید جمہوریت بینظیربھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکال کر بین الاقوامی برادری میں کھویا ہوا مقام واپس دلا سکتے ہیں۔