بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سول ہسپتال میں آگ پرقابوپانے کی عملی مشق‘ صادق عباسی (سول) ہسپتال بہاولپور میں ہسپتال ملازمین کو آگ پر قابو پانے کی عملی مشق کروائی گئی۔ جس میں ملازمین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے آگ بجھانے کی تربیت دی گئی. سیفٹی آفیسر نذر بن تاج نے ہسپتال ملازمین کو عملی تربیت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر ریاض انچارج او پی ڈی بھی موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر مقبول ایبک کا کہنا تھا کہ نا گہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ملازمین کی تعلیم و تربیت نہایت ضروری ہے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہسپتال ہذا میں ملازمین کو تکنیکی تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔