• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ مسافرخانہ 4 ماہ سے لا پتہ بچی کا سراغ لگانے میں ناکام

Jan 2, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) پولیس تھانہ مسافرخانہ 4 ماہ سے لا پتہ بچی کا سراغ لگانے میں ناکام، ملزمان بھی چھوڑ دئیے ، 13 سالہ علشبہ بی بی 16 اگست کو لاپتہ ہوئی، والدین غم سے نڈھال، پولیس صرف روائتی کاروائی کر کے معاملہ لٹکا دیا، بیٹی کا سراغ لگا کرجلد بازیاب کروایا جائے ، والد اللہ بچایا شاہ 
تفصیل کے مطابق 16 اگست کو نورپورنورنگا کے رہائشی اللہ بچایا شاہ کی 13 سالہ بچی علشبہ بی بی اچانک غائب ہو گئی جس پر تھانہ مسافرخانہ میں مقدمہ نمبر  21\409 درج ہوا ، پولیس نے روایتی انداز میں کاروائی کرتے ہوئے تلاش شروع کی مگر کوئی سراغ نہ لگ سکا ، پولیس نے  ڈیٹا کی مدد سے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا مگر ان کو بھی بعد میں بے گناہ کر کے چھوڑ دیا ، بچی کے والد اللہ بچایا شاہ نے بتایا کہ میری بچی کو اغوا کیا گیا ہے 4 ماہ گزر چکے ہیں پولیس کی کارکردگی صفر ہے جب بھی پولیس کے پاس جاتے ہیں تو ٹال مٹول کر کے واپس بھیج دیتے ہیں ، والد کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ میری بچی کو ملزمان نے قتل نہ کر دیا ہو پولیس سنجیدگی سے اس معاملہ کو دیکھتی تو آج میری بیٹی کا سراغ لگ چکا ہوتا پولیس نے مجھے ذہنی مفلوج بنا دیا ہے ، پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا ان لوگوں سے پیسہ لے کر انہیں بے گناہ کر دیا ہے، اللہ بچایا شاہ نے اہلیان علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او بھاولپور سے کہا ہے کہ اگر جکد میری بیٹی کو  بازیاب نہ کروایا گیا تو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے باہر خود سوذی کروں گا ۔