اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی
الیکشن کمیشن میں سماعت میں فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی جلد مکمل کرنے کی درخواست دی ۔ فرخ حبیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی جلد مکمل کی جائے ، ان کی سکروٹنی کا عمل سال 2017سے چل رہا ہے ، کارروائی جلد مکمل کی جائے ۔
الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی استدعا پر سکروٹنی کمیٹی سے آئندہ روز میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس پر پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی کا عمل کہاںتک پہنچا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فرخ حبیب سے کہا گیا کہ آپ اپنے کیس سے متعلق علیحدہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی ۔