• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سمہ سٹہ میں پولیس کے خلاف شہریوں کاشدیداحتجاج’ تھانہ سمہ سٹہ عوام کوتحفظ دینے میں ناکام

Jan 5, 2022

بہاول پور(نمائندہ نیوز ٹائم) سمہ سٹہ میں پولیس کے خلاف شہریوں کاشدیداحتجاج’ تھانہ سمہ سٹہ عوام کوتحفظ دینے میں ناکام ‘اورچوروں کی سرپرستی کررہی ہے آئے روز چوری کی ورداتوں نے عوام ‘تاجران کاجینادوبھرکردیاہے مظاہرین کاڈی پی او بہاول پورسے فوری اصلاح احوال کامطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سمہ سٹہ میں شہریوں نے پولیس تھانہ سمہ سٹہ کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ‘ چوربے لگام,پنجاب پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے چوروں کوآزادی کا لائسنس دیدیاگزشتہ کئی ماہ سے چوروں نے شہریوں/تاجروں کی زندگی اجیرن کردی, آ ئے روز چور دکانداروں کی چھت پھاڑ کر نقدی اور سامان لے جانے لگے,پنجاب پولیس تھانہ سمہ سٹہ اور اعلی افسران کی مبینہ خاموشی نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ اور چوروں کے لئے راہیں ہموار کردیں,انہوں نے کہاکہ نئے سال میں سکون کی امید لئے تاجروں کو گزشتہ سال کے اختتام پرچوروں کی طرف سے زخم اور سالِ نو میں تحفہ دیتے ہوئے کئی دکانداروں کو نقدی ومال سے محروم کردیا شہروں نے پنجاب پولیس کی خاموشی اور چوروں کی مکمل آزادی پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز چوروں کا گروہ دوکانوں کی چھت پھاڑکر ورادتیں کررہے ہیں مگر تاحال پنجاب پولیس تھانہ سمہ سٹہ اور پنجاب پولیس کے اعلی افسران کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی اور نہ ہی شہری تاجروں کو چوروں سے نجات دلائی گئی گزشتہ روز قدیر روڈسمہ سٹہ,کے پارٹس کی دوکان کی چھت توڑ کر تقریبا چالیس ہزار روپے کا نقدی اور سامان لے اڑے,اور دسمبر2021 کی آخری رات قدیر روڈ سے ہی چور نائی کی دکان کے تالے توڑ کر سامان لے گئے مگر تاحال پنجاب پولیس کی کارکردگی “صفر”رہی,جبکہ گزشتہ سال کے زخمی دسمبر میں چوروں نے کئی ورداتیں کرتے ہوئے آرایچ سی سمہ سٹہ کے عین سامنے چائے کے ہوٹل کی چھت میں شگاف کرکے تقریبا بیس ہزار نقدی اور سامان,گورنمنٹ بوائزاسکول سمہ سٹہ کے قریب موبائل شاپ,پارس مل روڈ ,خانقاہ شریف اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں اور چوریوں نے تاجروں اور شہریوں کوشدید نقصان پہنچایا ہے شہریوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں میں نہ کوئی تاجران کے عہدیداران نے رابطہ کیا اور نہ پنجاب پولیس بہاولپور کے اعلی افسران نے شہریوں وتاجروں کوچوروں ڈکیتوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انجمن تاجران ضلع بہاول پور کے صدرصلاح الدین اور ضلعی نائب صدر سلمان اشرف نے کیا ہے کہ ہم سمہ سٹہ کے تاجروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں اورپنجاب پولیس تھانہ سمہ سٹہ کی چوروں کی عدم گرفتاری پر شدید مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہہ تاجر شہر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ان کے مال کو لوٹنے نہیں دیں گے ضلعی نائب صدر سلمان اشرف نے قدیر روڈ سمہ سٹہ متاثرہ دوکاندار کے پاس جا کر مکمل تعاون اور پنجاب پولیس بہاولپور کے اعلی افسران سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتوجہ دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے قدیر روڈ کے تاجروں نے ڈی سی اوبہاول پور,آر پی او بہاول پور,ڈی پی او بہاول پور سے چوروں کے خلاف کارروائی کرنے اور چوری شدہ مال کی برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے