• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو سامراجی استعمار نے ایٹم بم کی وجہ سے شہید کروایا،

Jan 5, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو سامراجی استعمار نے ایٹم بم کی وجہ سے شہید کروایا، سامراجی استعمار عالم اسلام کے صیہونی طاغونی قوتوں کے مدمقابل آنے سے خوفزدہ تھا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 94 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سالگرہ کی مخدوم ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوواڈینیٹر عبدالقادرشاہین، جنرل سیکرٹری علما ونگ جنوبی پنجاب جمیل احمد نورانی، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ، میڈیا کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل، رانا محمود اشرف، سنیر صحافی خالد قیوم، عمیر اسلم، ارشد ملک، حاجی ایوب خان، سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام نہ صرف پاکستان اور تیسری دنیا کے مظلوم اور محکوم عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے بلکہ مسلم امہ بھی انہیں عالم اسلام کا عظیم قائد مانتی تھی کیوں کہ جہاں ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے پاکستان کے مظلوم، بے سہارا اور کچلے ہوئے عوام کی،معاشی،سماجی اور اقتصادی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا تھا وہیں انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا بھر کی باطل قوتوں کو اسلام کے نام پر للکار کر مسلم امہ کو عظیم طاقت بخشی اور مسلم امہ کا اپنا بینک اور مسلم فوج بھٹو شہید کا مشن تھا جس کی تکمیل سے دنیا بھر کی طاغونی قوتیں خوفزدہ تھیں اسی لئے عالمی سامراج امریکہ نے پاکستان میں بھٹو دشمن قوتوں کو لالچ دیکر ان کیخلاف امریکی ڈالروں کی تحریک چلائی، اور ایک طالع آزما فوجی جرنیل ضیا ء الحق نے عالمی سازشوں کا آلہ کار بن کر رات کی تاریکی میں نہ صرف بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت کو ختم کیا بلکہ انہیں مفاد پرست ججوں کی مدد سے قتل کروا کر ایک جھوٹے مقدمہ میں پھانسی دیکر شہید کردیا گیا،
پارٹی رہنما عبدالقادرشاہین نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام آئینی،سیاسی اور جمہوری ادارئے بھٹو کے مرہون منت ہیں، بھٹو شہید نے جہاں قوم کو 1973 ء کا متفقہ آئین دیا وہیں بھارت کی قید سے نہ صرف 90 ہزار جنگی قیدی رہا کروائے بلکہ ہزاروں ایکڑ رقبہ ہندوستان کے تسلط سے آذاد کروایا، ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ جمہوریت ہماری سیاست ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے آج ملک کے کونے کونے میں گونج رہا ہے، بھٹو شہید کی سوچ اور نظریات پر عمل درآمد کرنے کیلئے نظریاتی کارکن آج بھی میدان عمل میں سرگرم ہے،
آخر میں صوبائی صدر مخدوم احمد محمود نے پارٹی کے دیگر راہنما موجود ہیں۔