• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے بہاولپور کا دورہ کیا

Jan 5, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے بہاولپور کا دورہ کیا دفتر میں لوگوں کے مسائل سنے اور سائلین کی داد رسی کے لیے فوری احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام لوگوں کو جلد انصاف دینا ہےلوگ انصاف کی امید لے کر پولیس کے پاس آتے ہیں سائل کی بات توجہ سے سن کر میرٹ پر کام کریں اور اس دوران اپنا رویہ شائستہ رکھیں سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں
سائلین کی افسران تک آسان رسائی کے لیے پولیس افسران اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے خیرپورٹامیوالی حادثہ بارے بھی معلومات لیں ڈی ایس پی صدر بہاولپور اور ڈی ایس پی ٹریفک نے حادثہ کی وجوہات سے آگاہ کیا کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ہدایت کی کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرائیں اوورلوڈنگ،تیز رفتاری پر چالان کریں ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین کو اپنائیں اور حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ممکن ہو دریں اثناء ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ظفر اقبال اعوان نے چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے جنوبی پنجاب پولیس آفس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم کی عیادت کی پھول دیئے اور اس کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔