• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے انتخابات مکمل، ابرار حسین صدر منتخب

Jan 6, 2022

لندن(نمائندہ خصوص)یوکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جس میں ابرار حسین صدر،کاشف جعفری سیکرٹری،آصف تارڑ فنانس سیکرٹری اور موسٰی وڑائچ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے انتخابات گذشتہ روز ویسٹ لندن سلاؤ میں منعقد ہوئے جس میں یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے ممبران اور امیدواران نے ووٹنگ کے ذریعے سیشن 2022 کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا۔انتخابات کا عمل یوکے آئی ایم کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر محمد عارف اور مرکزی عہدیداروں رانا وقار اور امجد جنجوعہ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔نئے سال کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں ابرار حسین صدر،ظفر شاہد سینئر نائب صدر ،راجہ محمد یونس اور میاں محمد اصغر بالترتیب نائب صدر منتخب ہوئے۔دیگر عہدیداروں میں کاشف جعفری سیکرٹری،آصف تارڑ فنانس سیکرٹری اور موسٰی وڑائچ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔

یوکے آئی ایم سلاؤ کے نئے منتخب ہونے والے صدر ابرار حسین نے دیگر ارکان سے مشاورت کے بعد ڈاکٹر شکیل کو یوتھ فورم،حافظ نعمان درانی کو سپورٹس،نظام غوری اور شاہ نواز کو شعبہ تربیت کی ذمہ داریاں دی دیں۔سلاؤ برانچ میں جہاں ایک طرف حافظ محمد اصغر اور چوہدری محمد عارف جیسے بزرگ اور تجربہ کار ارکان موجود ہیں تو وہیں پہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد یو کے آئی ایم کے پلیٹ فارم سے دعوتی ،تنظیمی و فلاحی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔یوکے آئی ایم 1962 سے برطانیہ میں مسلم سوسائٹی کے لئے بطور رجسٹرڈ آرگنائزیشن کام کر رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پہ دیگر کئی ممالک میں بھی فلاحی سرگرمیوں کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔یوکے آئی ایم برطانیہ میں لوکل کونسلز کے ساتھ مل کے بھی مختلف پراجیکٹس پر کام کر چکی ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ویسٹ لندن میں واقع سلاؤ برانچ یوکے آئی ایم کی اہم برانچ ہے جس میں کھیلوں کے ایونٹس سمیت بڑوں بچوں کی تربیت کے لئے مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔نئی منتخب ہونے والی باڈی نے آئندہ سیشن میں کھیلوں سمیت دیگر پروگرامز ترتیب دئیے ہیں جن کو حتمی شکل ایسوسی ایشن کے آئندہ ہفتے ہونے والے پہلے اجلاس میں دی جائے گی۔