• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ثنا جاوید اور شوہر عمیر جسوال کویو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

Jan 8, 2022

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہر عمیر جسوال کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا، یاد رہے کہ ثنا اور عمیر سے قبل حال ہی میں ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔
عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو اے ای کی جانب سے گولڈ ویز ا ملنے پر کافی خوش ہیں ، یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، اس کے علاوہ ثنا اور عمیر نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اماراتی میڈیا کی خبر شیئر کرتے ہوئے یو اے ای حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل سپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔