• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’فوج کو معاشی معاملات میں اتنا بھی شامل نہ کریں کہ کل کو کوئی حملہ ہوگیا تو ۔۔۔‘ آرمی چیف نے کاروباری افراد پر واضح کردیا

Oct 8, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کاروباری افراد کی ملاقات کی مزید تفصیلات عارف حبیب گروپ کے سربراہ نے بتادیں۔عارف حبیب نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاروباری افراد سے ملاقات میں کہا کہ ’ فوج کو معاشی معاملات میں اتنا شامل نہ کریں، کل حملہ ہوگیا تو آپ کہیں گے ہم اس قسم کی چیزوں میں شامل رہے‘۔

عارف حبیب کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کاروباری افراد سے کہا کہ ماضی میں فوج اور سیاستدان دونوں سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہمیں لکیر پیٹنے کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے آرمی چیف نے کاروباری افراد سے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی پر غور کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں تعاون نہیں کر رہیں، جب تک نیب قوانین میں ترمیم نہیں ہوجاتی تب تک ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو مسائل کو دیکھی گی۔