ممبئی (نمائندہ خصوصی) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سبز پاجامہ نما لباس پہن کر ایئرپورٹ پہنچ گئیں جنہیں وہاں کیمرہ مینوں نے بھی گھیر لیا لیکن لوگوں کو سب سے زیادہ حیرت اس وقت ہوئی جب اداکارہ کے اس لباس کی قیمت سامنے آئی، بھارتی میڈیا کے مطابق اس پاجامہ کی قیمت تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’جب تک ہے جان‘ کی اداکارہ ایک نہایت ڈھیلے ڈھالے لباس میں ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے ماسک اور کورونا شیلڈ بھی لگا رکھی تھی ، یہ لباس وکٹوریا بیکھم کی پری سمر2022ءکلیکشن کا حصہ ہے ۔اس ڈیزائنر کی ویب سائٹ کے مطابق شرٹ کی قیمت 56ہزار جبکہ ٹراﺅزر 51600روپے میں دستیاب ہے جبکہ سیٹ کی مجموعی قیمت ایک لاکھ سات ہزار چھ سو بھارتی روپے( دو لاکھ 55ہزار پاکستانی روپے) ہے ۔
کترینہ کیف کے اس پاجامہ نما لباس کی قیمت دراصل کتنی ہے؟ یقین کرنا مشکل
