• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فٹبال میچ سے قبل بھگدرڑ مچ گئی ، 50 افراد زخمی، کتنے جاں بحق ہو گئے ؟ افسوسناک خبر

Jan 25, 2022

یاؤنڈے(نمائندہ خصوصی)کیمرون میں افریقہ کپ آف نیشنز کے میچ سے قبل فٹبال سٹیڈیم کے باہر بھگدرڑ مچنے سے 8 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لوگوں کے ہجوم نے اولمبے سٹیڈیم کے جنوبی گیٹ سے داخلے کی کوشش کی تاکہ وہ میزبان ٹیم ’’ کوموروس ‘‘ کا میچ دیکھ سکیں، کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سٹیڈیم میں لوگوں کی شرکت کو کم کیا گیا تھا ۔
بھگدرڑ مچنے سے ہجوم کے پیروں تلے آ کر 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 30 سالہ دو خواتین ، 30 سالہ چار مرد، ایک بچہ شامل ہیں جبکہ بتایا جارہاہے کہ ایک شخص کی لاش کو اہل خانہ لے گئے تھے ۔
وزارت کا کہناہے کہ بھگدرڑ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کنے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن گاڑیوں کے شدید رش کے باعث ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار ہوا ۔زخمی ہونے والوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
اس دوران ایک نومولود بچہ بھی اس کا شکار ہوا جسے بروقت ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ افریقہ کپ 2019 میں کیمرون میں ہونا تھا لیکن سٹیڈیم کھیلوں کیلئے تیار نہیں ہوا تھا جس کے باعث ایونٹ مصر میں منتقل کر نا پڑا تھا ۔