• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلیا کی دورہ پاکستان کے موقع پر ٹیسٹ میچز ایک ہی شہر میں کرانے کا مطالبہ ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی موقف آ گیا، بڑی خبر

Jan 25, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے موقع پر تینوں ٹیسٹ میچز ایک ہی شہر میں کھیلنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیغام جاری کرتےہوئے کہا کہ ایک وینیو پر میچ کرانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے ، تینوں وینوز پر محفوظ اور سیکیور ماحول کیلئےانتظامات کر رہے ہیں ، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچزلاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے ، 19 روز تک ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جب کہ دیگر 2 ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔