• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فاصلاتی نظام تعلیم غریب مستحق افراد اورسرکاری ملازمین کیلئے بہترین ذریعہ تعلیم ہے

Jan 25, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) فاصلاتی نظام تعلیم غریب مستحق افراد اورسرکاری ملازمین کیلئے بہترین ذریعہ تعلیم ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان سمیت دنیابھرکے اورسیز پاکستانیوں کیلئے داخلہ مہم شروع کردی ہے طالب علموں کی سہولت کیلئے آن لائن سسٹم اورداخلہ سہولت سنٹرز کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔ یہ باتیں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپورسرفراز احمدملک سٹوڈنٹس کونسلر ارفع رشیدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتائیں ریجنل ڈائریکٹر سرفراز احمدملک نے بتایاکہ بہاولپوراورلودھراں میں طالب علموں کوداخلہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے60 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں وہاں پرطالبعلموں کوپراپکٹس اورآن لائن داخلہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اوریہ سہولت دنیابھرمیں رہنے والے اورسیز پاکستانیوں کوبھی بذریعہ آن لائن میسرہے سٹوڈنٹس کونسلر ارفع رشیدنے بتایاکہ میٹرک اورایف اے تکریجنل کیمپس بہاولپورمیں طالب علموں کے داخلوں کاپراسس کیاجاتاہے بی ایس ایم ایس سی ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کیلئے طالبعلموں کوہیڈآفس اسلام آباد بذریعہ آن لائن بھجواناگااور14 فروری تک داخلے جمع کرانے کے بعد17 فروری سے24 فروری تک ٹیسٹ اورانٹرویو ان تمام ڈگریوں کیلئے میرٹ پرداخلہ ہوگاانہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ میٹرک اورایف اے کیلئے داخلہ لینے کی آخری تاریخ22 فروری مقررکی گئی ہے ارفع رشید نے مزیدبتایاکہ طالب علموں کویونیورسٹی کے کیمپس کے چکرلگانے سے بچانے کیلئے اب آن لائن پورٹل پرلرننگ مینجمنٹ سسٹمLMS متعارف کرایاہے اس پرطالب علموں کی تمام معلومات ان کے مسائل بارے آگاہی اوران کے حل کی سہولت موجود ہوتی ہے انہوں نے بتایاکہ مستحق یتیم اورغریب طالب علموں کوبی اے تک تعلیمی سہولیات میں خصوصی رعایت دی جارہی ہے معذر اورنابینا طالب علموں کومفت تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ عوام میں شعور آگہی پیداکرنے کی ضرورت ہے کیونکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھربیٹھے تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور اقدامات کررہی ہے۔