بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سٹیٹریفک پولیس کاگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف ویمن بہاول پوراورضلع میں مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے روڈیوزراورڈرائیورحضرات میں ٹریفک وسموگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے پروگرامز کے انعقادکاسلسلہ جاری،مہذب شہری ہونے کے ناطے ہمیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے،سموگ اوردھند کے موسم میں گاڑی چلاتے وقت تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کریں،سموگ کے دوران فیس ماسک اورگلاسز کا استعمال ضرورکریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کاٹریفک قوانین اورسموگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس مہم کے تحت سٹی ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف ویمن بہاولپورکے بچوں کے علاوہ ضلع میں مختلف مقامات پرروڈیوزراورڈرائیوران کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے حوالے سے پروگرامز کاانعقادجاری ہے۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ سفر کرتے وقت سموگ اوردھند کے دوران تمام تراحتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں۔ فیس ماسک اورگلاسز کااستعمال بھی یقینی بنائیں۔ہمیں ٹریفک سگنل وقوانین کی پاسدار ی کرنے چاہیے،موٹرسائیکل چلانے والے سائیڈویومررز ضرورلگوائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا پتہ چل سکے اورنہ صرف اپنی بلکہ آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے موٹر سائیکل پر دوسرے شخص کی جان کی بھی حفاظت ہو سکتی ہے۔ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال دونوں سواروں کیلئے ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے میں ہیڈ انجری سے بچا جا سکے۔ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔دوران لیکچر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے بچوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اورلاعلمی ہے، دھند اورسموگ کے دوران تمام تر احتیاطی تدبیر اختیار کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔