• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعد د ملزمان گرفتار

Jan 25, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم)پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعد د ملزمان گرفتار،منشیات، اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ کینٹ، سول لائنز، بغداد الجدید اور اوچ شریف پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان، نیاز، آصف، حنیف اور تنویر کو گرفتارکرکے قبضہ سے3690 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ صدر بہاولپور، اوچ شریف اور سٹی حاصل پور پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزمانشاہد، شیراز،تنویر، معصب، سجاد اور نبیل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 06 عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔