• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایف آئی اے بہاولپور کی کارروائی ‘فراڈ پر مبنی کمپنی پرپال(ایڈیسن) کا ڈائریکٹر اختر عباسی گرفتار

Jan 25, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ایف آئی اے بہاولپور کی کارروائی ‘فراڈ پر مبنی کمپنی پرپال(ایڈیسن) کا ڈائریکٹر اختر عباسی گرفتار، تفصیل کے مطابق عوام کو بھاری منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے لوٹنے حوالہ ہنڈی منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے باہر منتقل کرنے والی کمپنی پرپال(ایڈیسن) کے ڈائریکٹروں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اخترعباسی کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا زرائع کے مطابق ملزم اختر عباسی جو پرپال (ایڈیسن) کا ڈائریکٹر تھا عوام سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار تھا،متاثرین کی درخواستوں پر ایف آئی اے بہاولپور نے مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا،ایڈسینس (پرپال) کے سرغنہ سینئر ڈائریکٹر نادر عباسی پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے جب کہ دیگر پرپال انتظامیہ کے ڈائریکٹروں کے خلاف کارروائی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد پرپالی روپوش ہو چکے ہیں متاثرین پرپال عبدالستارعباسی نمبردار محمد ارشد۔ محمدساجد۔ اللہ وسائی۔ خورشید بی بی۔ محمد اختر۔ ریاض مائی۔ عبدالستار ۔محمد فیاض۔ محمد عامر۔ محمد ندیم۔ محمد شفیق۔ محمد رزاق۔ طلحہ طارق۔ طلحہ شاہد۔ عدیل عباسیکہنا تھا کہ بہاولپور ڈویژن میں نادر عباسی نے پرپال کو متعارف کروایا ہے نادر عباسی اور اس کی ٹیم نے بھاری منافع کا لالچ دے اربوں روپے اپنی کمپنی پرپال ایڈسینس میں رقوم انویسمنٹ کرائی ہیں ہمیں کچھ عرصہ منافع دینے کے بعد ودڈرا بند کر دیا انویسڑرز کے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے حوالہ ہنڈی کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کے فرائض سرانجام دینے والی کمپنی جو ارن اینڈ ارن کے نام سے شروع اور پرپال کے نام سے مشہور ہوئی جسے اب ایڈیسنس کے نام سے چلایا گیا گزشتہ سال بند کر دیا گیا کمپنی کے سینئر ڈائریکٹروں، ڈائریکٹروں، سینئر منیجروں، اور منیجروں نے تین ماہ سے انویسڑ کو ودڈرا بند کر دیا تو متاثرین پرپال احتجاج کیا اور کہا کہ بہاولپور ڈویزن میں نادر عباسی نے پرپال کو متعارف کروایا ہے اور اربوں روپے لوٹ کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں عوام الناس کو پندرہ ماہ میں ایک لاکھ روپے کی انویسمنٹ پر ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی واپسی کے حساب سے اربوں روپے کا ملکی زرمبادلہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پرپال انتظامیہ نے منی لانڈرنگ کیا ہے، دوسری جانب ملکی خزانے کو لوٹنے والے سیاست دانوں بیوروکریسی اور مافیا کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے بھی پرپال کمپنی کا سہارا لیا گیا ہے، اربوں روپے ملک سے باہر منتقل ہونے سے بیروزگاری کا بحران پیدا ہونے ساتھ ساتھ معاشی بحران اور ملکی معیشت کو کمزور کیا گیا ہے ایف آئی اے بہاول پورکے سب انسپکٹرعبدالوکیل اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر اخترعباسی کوگرفتارکرنے میں کلیدی کرداراداکیا متاثرین پرپال نے ملزم اخترعباسی کی گرفتاری پر ایف آئی اے بہاول پور کی کاوشوں کی تحسین کی