• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا

Jan 26, 2022

کراچی (غلام مصطفے عزیز) ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022کی تیاریوں کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) جمعرات سے کراچی میں قائم کردہ منیجڈ آئسولیشن میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ میں جاری رہے گا۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں جاری رہنے والے دس روزہ تربیتی کیمپ میں شریک قومی خواتین کرکٹرز ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی فٹنس اور اسکلز سیشنز میں شرکت کریں گی۔ اس دوران چار پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ پریکٹس میچز میں شریک چھ انڈر 16 لڑکے بھی منیجڈ آئسولیشن کا حصہ ہوں گے۔کراچی پہنچنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، جس کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں منیجڈ آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر منیجڈ آئسولیشن کے تیسرے روز کھلاڑیوں کو انڈور میں بھی آپس میں ملنے کی اجازت ہوگی۔وکٹ کیپر سدرہ نواز کا پیر کو لیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لہذا وہ اپنے گھر میں آئسولیشن مقرر کرنے کے بعدتاخیر سے کیمپ کو جوائن کریں گی۔