• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان دوسروں کو چور،ڈاکو کہنے سے پہلے اپنی صفوں میں بیٹھے چوروں کی خبر لیں

Jan 28, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) وزیراعظم عمران خان دوسروں کو چور،ڈاکو کہنے سے پہلے اپنی صفوں میں بیٹھے چوروں کی خبر لیں ۔ احتساب وہی کا میاب ہو تا ہے جسے اپنے گھر سے شروع کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر وسابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مثبت انداز میں آگے لے جا نے کے لئے حکمران اشرافیہ کو اپنی سوچ بدلنا ہو گی ۔ عمران خان اپنے ترجمانوں کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کا درس دینے کی بجائے انہیں حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لا نے کا کہیں تاکہ عوام دودھ کا دودھ اورپانی کا پا نی ہو تا دیکھ سکیں
۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پر مثبت انداز فکر اپنا کر ملک میں کرپشن میں کمی کے اقدامات کئے جا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ 90روز میں کرپشن ختم کر دینے کا عمران خان کا دعوی مضحکہ خیز اور دیوانے کی بڑہے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے حکومت کا آئینہ دکھا دیا ہے ۔اب عمران خان پر لازم ہے کہ وہ اس رپورٹ کے حوالے سے حکومتی مافیا ز کے خلاف کیا اقدام کرتے ہیں ہٹ دھر می ، بد کلامی اورالزام تراشی کی سیاست نے پاکستان کے مثبت امیج کو برباد کر رکھا ہے اوربد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ایسا برسراقتدار حکمرانوں کے باعث ہورہا ہے