بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھاولپورپریس کلب بھاولپور کے صدر شاہد اختر بلوچ اور جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کی سرکٹ ہاس میں ملاقات ملک بھر اور خصوصا بھاولپور کے صحافیوں کے معاشی مسائل سے آگاہ کیا بھاولپور پریس کلب بھاولپور کے صحافیوں کے بچوں کو اسلامیہ یونیورسٹی اور صادق وومن یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے لئے تین تین سکالرشپ کی منظوری دینے کی تحریری سفارشات پیش کیں بھاولپور میں صحافی کالونی اور فنڈز کے حوالے سے بھی تحریری سفارشات پیش کی گئیں گورنر پنجاب نے فوری احکامات دیتے ہوئے کہا وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اور صادق وومن یونیورسٹی کو صحافی بچوں کو فی الفورسینڈیکیٹ سے منظوری کرواکر سکالر شپ فراہم کریں صحافی کالونی اور فنڈز کے حوالے سے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلی پنجاب سے آپ کی صحافی کالونی اورفنڈز کے لئے خود ملاقات کرکے آپ کے وکیل کا کردار اداکروں گا انہوں نے اس موقف سے اتفاق کیاکہ جب تک میڈیا ورکرز معاشی طور پر خوشحال نہیں ہوں گے اس وقت تک خبر میں ملاوٹ اور دروغ گوئی ختم نہیں ہوسکتی اس موقع پر سابق صدور بہاولپور پریس کلب محمد ہمایوں گلزار اور نصیر احمد ناصر بھی موجود تھے۔