کراچی۔28جنوری (غلام مصطفے عزیز)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا ۔ جمعہ کو ریلیز کئے جانے والے”آیا زلمی”اینتھم میں پشاور زلمی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس دی۔اس کے ساتھ پشاور زلمی کپتان وہاب ریاض، شعیب، ملک ، کامران اکمل ، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن میں نظرآئے۔اینتھم کو معروف پشتو سنگر زر سنگا ، سنی خان ، درانی ، زارا مدنی ن طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے۔ زلمی اینتھم کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے۔ اینتھم ویڈیو کو حسن داوڑ نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔