• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مصباح الحق کے دو عہدوں کا ٹیم کو کیا نقصان ہوگا , ڈین جونز نے کھل کر بتادیا

Oct 9, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

مصباح الحق کے دو عہدوں کا ٹیم کو کیا نقصان ہوگا , ڈین جونز نے کھل کر بتادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے مصباح الحق کے دو عہدے رکھنے پر اپنا ٹویٹ کیا
ڈین جونز نے کہا کہ مصباح الحق میرے لئے بہت عزیز ہیں، چاہتا ہوں ہ مصباح الحق اچھا کام کریں، نئے فرسٹ کلاس سسٹم اور تین مختلف فارمیٹس پر اچھے طریقے سے کام کرنا مشکل ہوتا ہے،ہمیں مصباح کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، ڈین جونز نے کہا کہ میری رائے میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ الگ ہونا چاہیے، بطور کھلاڑی آپ اپنے تیکنیکی اور ذہنی مسائل ہیڈ کوچ سے تو شئیر کر لیتے ہیں لیکن چیف سلیکٹر کو وہی مسائل بتاتے آپ کو رد کئے جانے کا خوف ہو گا، م کھلاڑیوں کو ایسا کوچ چاہیے ہوتا ہے جو ان کے ساتھ ایماندارہو، ایسی ایماندار کبھی بھی چیف سلیکٹر میں نظر نہیں آئے گی، انٹرنیشنل کرکٹ مختلف ہے جہاں طویل فہرست سے اچھا کھلاڑی منتخب کرنا ہوتا ہ